عید کا چاند: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
کراچی- - -کراچی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات کراچی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس عصر کی نماز کے بعد محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادت دینے کے لیے عوام درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:021-99261404, 021-99261403, 0300-9285203
29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے روایت ہلال کمیٹی کے اجلاس صوبائی دفاتر میں بھی منعقد کیے جائیں گے جہاں سے ملنے والی شہادتوں کی تفصیلات مرکزی کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ماہرین کے مطابق 14 جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کراچی میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 23 منٹ ہوگی لہٰذا 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔