Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، موبائل بیلنس پر ٹیکس ختم

اسلام آباد- -  - - پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ موبائل کمپنیوں نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ٹیکس معطل کیے جانے کے حکم کے تحت صارفین کو پورا بیلنس دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر پورے 100 روپے ہی موصول ہوں گے۔ واضح رہے کہ موبائل کمپنیوں کو عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے نظام میں ضروری تبدیلیاں کیں اور کل سے پورا بیلنس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اس اضافی ریلیف سے موبائل صارفین صرف 15 دن تک مستفید ہو سکیں گے ، ان 15 دنوں میں موبائل کمپنیاں اور ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں آنے والے صارفین کا تعین کریں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -2 ہزار سے زائد امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ

شیئر: