Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9حالات میں نہایتہ الخدمہ کے بغیر ملازمت کا معاہدہ منسوخ ہوسکتا ہے، وزارت محنت

 ابہا..... وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کا معاہدہ 9حالتوں میں منسوخ کرنے پر نہایتہ الخدمہ نہیں دیا جائیگا۔ وزارت نے اس حوالے سے لیبر مارکیٹ میں حقوق و فرائض کی آگہی فراہم کرنے کیلئے ایک دستاویز جاری کی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ملازم نے آجر پر ہاتھ اٹھایا یا انچارج کے ساتھ مارپیٹ کی یا ملازم نے جان بوجھ کر کوئی ایسا کام کیا جس سے آجر کو مالی نقصان ہوتا ہو اسی طرح اگر ملازمت کے معاہدے کے مطابق اپنے فرض کی ادائیگی میں آنا کانی کی یا اس نے کوئی جعلسازی کی یا کوئی ایسا برا تصرف کیا جس سے ا مانت داری پر حرف آتا ہو یا کارکن آزمائشی مرحلے میں ہو یا ملازم نے ناجائز طریقے سے اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھایا ہو یا اس نے فیکٹری یا تجارتی مرکز کے راز افشا کئے ہوں یا 30دن سے زیادہ کسی جائز سبب کے بغیر ڈیوٹی پر نہ گیا ہو یا مسلسل 15دن تک غیر حاضر رہا ہو تو ایسی صورت میں اس کا ملازمت کا معاہدہ منسوخ کردیا جائیگا اور ان تمام صورتوں میں اسے مکافہ نہایتہ الخدمہ نہیں ملے گا۔ نہایتہ الخدمہ کا استحقاق ختم ہوجائیگا۔ 
 

شیئر: