رمضان میں عدالتوں میں ایک لاکھ مقدمات پیش کئے گئے
باحہ..... رمضان المبارک کے دوران سعودی عدالتو ںمیں ایک لاکھ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سب سے زیادہ ریاض اور مکہ مکرمہ کی عدالتوں میں مقدمات پیش کئے گئے۔گزشتہ برس کے ماہ رمضان کے مقابلے میں مقدمات کی تعداد 41فیصد بڑھ گئی۔ عکاظ اخبار کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریاض میں 29027مکہ میں 26056، مشرقی ریجن 15344، مدینہ منورہ 6993، عسیر 6951، قصیم5474، جازان 5450، شمالی حدود 1561، حائل 2360، تبوک 4087 ، نجران 1324، الجوف 2246اور الباحہ میں 1131مقدمات کی سماعت عمل میں آئی۔