Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کلنک“ کی عکسبندی شروع

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ”ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ اور دبنگ ٹو کی ریہرسل مکمل کرنے کے بعد فلمساز کرن جوہر کی فلم ”کلنک“ کی عکسبندی ممبئی کے مغربی علاقے اندھیری میں شروع کر دی ہے جبکہ ان کے کرداراور حلیے سے متعلق ابھی تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا ۔فلم میں اداکار سنجے دت، مادھوری دکشت ، ورون دھون، عالیہ بھٹ اورادتیہ رائے کپور شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ کریتی سینن اسپیشل گانے میں دکھائی دیں گی۔دریں اثناءذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا کے فلم ”کلنک “ کی کاسٹ کو جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورما ہیں۔یہ آئندہ سال 19اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: