عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے ٹویٹر صارفین نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات جاری کیے۔
اظہر محمود نے ٹویٹ کیا : دنیا بھر میں عید منانے والوں کو میری طرف سے عید مبارک۔میری دعا ہے کہ یہ دن خوشی محبت اور امن سے بھرپور ہو۔ رمضان سے سیکھے ہوئے سبق کو یاد رکھتے ہوئے نادار افراد کی بھی مدد کریں۔
اسد شفیق نے ٹویٹ کیا : آپ سب کو عید مبارک ، مجھے اور میری فیملی کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔ اللہ تعالی ہم سب کے رمضان میں کیے گئے نیک اعمال کو قبول کرے۔
وریندر سہواگ نے ٹویٹ کیا : میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔
ریحانہ سحر نے کہا : عید مبارک ، اللہ تعالی آپ سب پر بے شمار رحمتیں نازل کرے۔
مہرین سبطین کا کہنا ہے : عید کے موقع پر اپنے ان ہیروز کو مت بھولیں جنھوں نے اس وطن کی خاطر اپنی جان کی قربانی دے دی تاکہ ہم آزادی اور امن کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔تمام فوجی جوانوں کے اہل خانہ کو بھی میری طرف سے عید مبارک۔
سہیل انجم نے ٹویٹ کیا : دنیا بھر کے مسلمانوں کو میری طرف سے عید مبارک۔ ان مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں جو نسل کشی اور تسلط کے باعث ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔
ملک ابرار نے کہا : اس عید کے موقع پر اپنے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھیں۔ اللہ تعالی تمام شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
مائزہ حمید نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی ہم سب پر اپنی رحمت نازل کرے اور ہمیں سیدھے رستے پر چلنے کی توفیق دے۔اپنی دعاؤں میں بیگم کلثوم نواز کو ضرور یاد رکھیے گا۔
Eid Mubarak to everyone celebrating today!!! Please remember me and my family in your prayers!!! May Allah accept all our good deeds over the blessed month of Ramadhan. #EidulFitr2018 #EidMubarak pic.twitter.com/vwdSImqiit
— Asad Shafiq (@asadshafiq1986) June 16, 2018
Eid mubarak to everyone around the world celebrating today. May this day be full of blessings, love & peace. Remember those not so priveledged around you. Keep up the Ramadan spirits. #EidulFitr2018 #EidMubarak #Blessings #Family
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) June 16, 2018