بیگم کلثوم نواز کی شدید علالت کی خبر سن کر پاکستان میں سب ہی پریشان ہوئے۔ ٹویٹر پر بھی لوگوں نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
اسماءبرجیس ٹویٹ کرتی ہیں: جس روز مریم نواز اپنے والد نواز شریف کےساتھ لندن جارہی تھیں تو انکے چہرے پر پائی جانےوالی اداسی دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ ان کے چہرے سے تکلیف عیاں تھی ۔ اللہ تعالیٰ بیگم صاحبہ کو شفا ئے کا ملا دے اور وہ جلد پاکستان آئیں،آمین۔
محمد رفیع لکھتے ہیں: بیگم کلثوم نواز عظیم گاما پہلوان کی پڑ پوتی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ بیماری کو شکست دیدیں گی۔
فہد علی بٹ ٹویٹ کرتے ہیں : تحریک انصاف والو! شرم کرو۔ تم نے کلثوم نواز کی بیماری پر بھی طرح طرح کی جملے بازیاں کیں۔ ظاہر ہے کہ کارکن یہی سب کچھ اپنے لیڈر سے سیکھ رہے ہیں۔ یہی سب کچھ وہ نئے پاکستان میں چاہتے ہیں۔
ہانیہ ملک کہتی ہیں: کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے۔ ہمیں انکے لئے دعا کرنی چاہئے۔
مونا عالم کا ٹویٹ ہے :اللہ تعالیٰ سابق خاتون اول کو جلد صحتیاب کرے،آمین۔
آپی شازیہ سہیل میر لکھتی ہیں: ہم اپنی ماں کلثوم نواز کی بیماری سے بہت پریشان ہیں۔امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحتیاب ہوکر پاکستان میں ہمارے ساتھ ہونگی۔
واجد لکھتے ہیں: عوام سے درخواست ہے کہ وہ بیگم صاحبہ کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔