Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہوش کے قاتل کو نشان عبرت بنایا جائے‘ والدہ

فیصل آباد۔۔۔ شادی سے انکار پر فیصل آباد میں قتل ہونے والی بس ہوسٹس مہوش کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے اپنی عزت بچانے کی خاطر اپنی جان دی۔ ذرئع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مہوش کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے قاتل کو عبرت ناک سزا دی جائے اور اس کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی جائیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے 18 سالہ مقتول بس ہوسٹس مہوش کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی گھر کی واحد کفیل تھی، اسے اگر بروقت طبی امداد فراہم کردی جاتی تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل کسی دوسرے بس اڈے کے سیکورٹی گارڈ ابرار نے شادی سے انکار پر مہوش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم کو بس اسٹینڈ کے ملازمین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
 

شیئر: