Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’طیفا ان ٹربل“ کا ٹریلرجاری

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ ’طیفا ان ٹربل“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔اداکار علی ظفر اور یش راج فلمز کے تعاون سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں علی ظفر ’طیفا‘ کے نام سے نظر آئیں گے جبکہ ایک منٹ 19 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت،کامیڈی اور ایکشن دکھایا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں گلوکار و اداکار علی ظفرنے کہا کہ آج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ”طیفا ان ٹربل “ میں علی ظفرکے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ جاوید شیخ ،فیصل قریشی ،محمود اسلم اور نیر اعجاز سمیت دیگر فنکار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 

شیئر: