پی پی کی شبیہ چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد ٹویٹ کئے گئے۔
عریبہ جلبانی کہتی ہیں: وہ عزم و جدوجہد کی مثال تھیں۔ ایک خاتون میں اتنی بہادری!
اسد ذوالفقار خان کہتے ہیں: شہید بے نظیر نے سخت ترین دن گزارے، نہ صرف ایک ڈیموکریٹ بلکہ خاتون کی حیثیت سے بھی انکے وجود نے روزانہ ثابت کیا کہ خاتون کی حیثیت مرد کے مساوی ہے۔
ماجد آغا تحریر کرتے ہیں: بے نظیر اپنے نام کی طرح بے نظیر ہیں۔ پاپا کی پنکی، مشرق کی دختر ، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ۔
صنم بلوچ کا ٹویٹ ہے: وہ ہمیشہ ہی لاثانی تھیں اور رہیں گی۔
جاوید نایاب لغاری کا ٹویٹ ہے: ہر ضلع اور شہر میں بے نظیر کی سالگرہ کا جشن منایا جائیگا۔
سیدہ عقربہ فاطمہ لکھتی ہیں :شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیں سبق دیا ہے کہ اپنی زندگی اپنے وطن کیلئے وقف کردو۔ عوام کیلئے وقف کردو۔ انصاف مساوات اور آزادی کیلئے وقف کردو۔
شاہجہاں شیخ لکھتے ہیں: بے نظیر کی 65ویں سالگرہ پر انہیں یاد رکھا جائے۔
عاشر عظیم گل ٹویٹ کرتے ہیں: بدقسمتی سے شوہر کا انتخاب اتنا ہی غلط ثابت ہوا جتنا ان کے والد کا ایک جنرل کا انتخاب۔
علی بخاری کہتے ہیں: آپ کسی کو قید کرسکتے ہیں لیکن نظریئے کو نہیں۔جلاوطن کرسکتے ہیں لیکن نظریئے تونہیں، قتل کرسکتے ہیں لیکن نظریئے کو نہیں۔