Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا کے نک جوناس سے روابط

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے نئے روابط کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اطلاعات ہیں کہ وہ امریکی گلوکار نک جوناس سے جلد سے جلد شادی کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ایک روز قبل ہی پریانکا چوپڑا کے امریکی گلوکار دوست 25 سالہ نک جوناس کو پہلی مرتبہ ہندوستان میں دیکھا گیا۔اطلاعات تھیں کہ نک درحقیقت پرینکا چوپڑا کی دعوت پر ہندوستان پہنچے تھے ، جہاں اداکارہ نے انہیں اپنے اہل خانہ سے ملوایا۔ نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے پرینکا چوپڑا کی والدہ سے بات کی ۔انہوں نے کہا کہ نک جوناس اورپرینکا سے کے روابط کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ابھی تو شروعات ہے۔
 

شیئر: