Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے فون کرکے اردگان کو مبارکباد دی

جدہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو مبارکباد دی۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر ترکی اور اس کے عوام کیلئے پائدار ترقی او ر خوشحالی کے جذبات اور صدارتی فرائض کی انجام دہی میں سرخرو ہونے کی آرزو ظاہر کی۔ ترک صدر نے ترکی اور اس کے عوام سے متعلق برادرانہ ، پاکیزہ جذبات اور مبارکباد دینے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر صدر اردگان کو مبارکباد، ترکی اور اس کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا پیغام ارسال کیا۔
 

شیئر: