شوریٰ نے انسداد دھوکہ دہی قانون پاس کردیا
ریاض....سعودی مجلس شوریٰ نے انسداد دھوکہ دہی اور امانت و خیانت سے متعلق قانون کا مسودہ پاس کردیا۔ اس موقع پر ارکان شوریٰ نے اعتراضات بھی اٹھائے تھے۔ تسلی بخش جواب سننے پر مطمئن ہوگئے۔ شوریٰ نے حرمین شریفین میں ائمہ اور موذن حضرات کے لائحہ عمل کی بھی منظوری دیدی۔