Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں ہنگامی حالات کی ضرورت ہے،نائب اسپیکر

تہران۔۔۔ایران کی قومی اسمبلی کے نائب ا سپیکر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کئے جانے اور ملکی نظام کو صوبائی سسٹم کے ساتھ چلانے کی ضرورت ہے۔ تبریز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش شرائط پر نگاہ ڈالی جائے تو ملک کی اقتصادیات بحران کا شکار ہے۔ ایسی صورتحال میں ملکی نظام چلانے کیلئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جانا انتہائی ضروری ہے تاکہ دھاندلیوں اور بد عنوانیوں کے ساتھ  نبٹا جا سکے۔ نائب ا سپیکر نے کہا کہ بدعنوانیوں پر قابو پانے کیلئے ملک میں کرنسی کے بہاؤکا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے۔ تاریخِ اسلام کے ابتدائی ادوار میں جس صوبائی نظام کو نافذ کیا گیا تھا، اسے موجودہ جدید دنیا میں بھی اپنا نے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں بھی اسی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

شیئر: