Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غصیلا ''بے بی ٹرمپ'' غبارہ فضا میں بلند کر دیا

 لندن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا۔6میٹر اونچا غصے سے بھرا ''بے بی ٹرمپ'' غبارہ لندن کی فضا میں بلند کر دیا۔صدر ٹرمپ 13 جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔انکے دورے سے پہلے ہی انکے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔برطانوی شہریوں نے نیپی پہنے،چہرے پر غصے کا اظہار لئے غبارہ بنانے کیلئے 9ہزار پونڈ چندہ مانگا تو 10ہزار 300پونڈ جمع ہو گئے۔غبارے کو پارلیمنٹ کی عمارت پر اڑانے کیلئے 7ہزار لوگوں نے پیٹشن پر دستخط کئے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیوروں نے بھی احتجاجی تحریک کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

شیئر: