Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راﺅانوار کو جیل منتقل نہ کرنے پر عدالت برہم

کراچی: عدالت عالیہ کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم راﺅانوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جیل حکام کو پیر تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی اور کیس کے ملزم راﺅ انوار کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 2 جولائی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ راﺅ انوار کو پروٹوکول کیوں دیا جا رہا ہے‘ کس قانون کے تحت ملزم کو اپنے گھر میں رکھا گیا ہے؟ سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ راﺅانوار کی جان کو کالعدم تنظیموں سے خطرہ ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راﺅ انوار کی جان کو خطرہ ہے تو اس کی درخواست کہاں دائر کی؟ ملزم ایک دن بھی جیل نہیں گیا تو خطرہ کیسے ہوا؟ عدالت نے کہا کہ ہمیں یہ نہ سکھایا جائے۔ راﺅ انوار کو یل منتقل کیا جائے ورنہ سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن معطل کردیں گے۔ نقیب اللہ کیس ہائی پروفائل ہے، اسے ہلکا نہ لیا جائے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کو پیر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
 
 

شیئر: