Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے ہندوستانی قاتل کا مکہ مکرمہ میں سرقلم

 مکہ مکرمہ .... مقامی حکام نے سعودی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ہندوستانی شہری کا اتوار کو مکہ مکرمہ میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کے واضح کیا کہ ہندوستانی شہری اصغر انور نے سعودی شہری محمد بن سعید النفعی کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ہندوستانی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے اسے تلاش کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا جہاں قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ہندوستانی کو موت کی سزا سنادی تھی۔ فیصلے پر اتوار کو عملدرآمد کردیاگیا۔
 
 

شیئر: