Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی کالج میں بھگوا رنگ کے بیگ کی تقسیم پر طلبہ کا ہنگامہ

    لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے برسر اقتدار آتے ہی ان کی کرسی،صوفہ اور بنگلے کا رنگ زعفرانی ہوگیاپھر سرکاری عمارتیں گیروا رنگ کی ہونی شروع ہوگئیں اور اب بھگوا رنگ کے بیگ بریلی کے اسکول میں دیکھ کر طلبا کے ایک گروپ نے ہنگامہ برپا کردیااوراسے نذرِ آتش کرنے کی دھمکی دی۔دراصل بریلی کالج میں اس بار سیلف فنانس کورس کے طلبا میں تقسیم کیلئے زعفرانی رنگ کے بیگ کالج میں آتے ہی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ بریلی کالج میں اتوار کو طلبا کے2گروپوں نے پہنچ کر پرنسپل کا محاصرہ کیا اور احتجاج نوٹ کرایا۔سماجوادی طلبہ تنظیم نے بھگوا رنگ کے بیگ تقسیم کرنے کی مخالفت جبکہ اے بی وی پی نے بیگ تقسیم کیے جانے کی حمایت کی۔ماحول بگڑتا دیکھ کرکالج انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ سماجوادی طلبہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ بیگ کا رنگ تبدیل کیا جائے ورنہ سبھی بیگ آگ کی نذر کردیئے جائیں گے۔سماجوادی طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہر سال نیلے رنگ کا بیگ طلبا کو دیا جاتا تھالیکن امسال بھگوا رنگ کا بیگ تقسیم کیا جارہا ہے۔ بریلی کالج کے بی بی اے، بی سی اے اور ڈپلوما کورس سمیت سبھی سیلف فنانس کورس کے طلبا کو ہر سال کالج کی طرف سے بیگ دیا جاتا ہے۔کالج کے پرنسپل اجے شرما نے کہا کہ ہر سال بچوں کو بیگ دیئے جاتے ہیں اس مرتبہ بھی بیگ منگوائے گئے ہیں۔اس میں احتجاج کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بچوں سے جیولری کی دکان میں چوری کی واردات کرانیوالے گروہ کا انکشاف

شیئر: