Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علامہ اشرفی کا کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں کامیاب آپریشن

ریاض..... سعودی وزیر نیشنل گارڈز شہزادہ خالد بن عبدالعزیز بن عیاف نے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی پہنچ کر پاکستان علماءکونسل کے سربراہ ڈاکٹر حافظ محمد طاہر اشرفی کی عیادت کی۔علامہ اشرفی نے کنگ عبدالعزیز سٹی میں کامیاب آپریشن کرانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت آمد سے لیکر آپریشن تک میرا جتنا خیال کیا گیا اس پر میں سعودی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اسلام اور مسلمانوں کیلئے بہترین خدمات پر جزائے خیر عطا فرمائے۔ علامہ اشرفی نے شہزادہ خالد بن عبدالعزیز کا بھی دلی شکریہ ادا کیا جو ان کے علاج میں مسلسل ذاتی دلچسپی لیتے رہے۔ 
 

شیئر: