Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو نیکس کے پاپ اپ کیمرہ میں مسائل سامنے آ گئے

ویوو نیکس سیریز کے اسمارٹ فون نیکس اے اور نیکس ایس کے پاپ اپ سیلفی کیمرہ میں مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔چینی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو کے مطابق فون کا کیمرہ بلا ضرورت بھی باڈی سے باہر آ جاتا ہے۔ ٹیلیگرام میں چیٹ ونڈو اوپن کرنے یاد مختلف ٹریولنگ اپلیکیشنز کے استعمال کے دوران کیمرہ بار بار بغیر کمانڈ کے ہی پاپ اپ ہو رہا ہے۔ ویوو کمپنی کی جانب سے اس مسئلہ سے متعلق کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے البتہ کمپنی نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کو اس مسئلے کو حل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
 

شیئر: