Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی میں باپ کی2 بچوں کو گولی مار نے کے بعد خود کشی

سڈنی۔۔۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں باپ نے اپنے 2جواں سال بچوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود خود کشی کرلی ۔ پولیس نے تینوں لاشیں برآمد کر لیں ۔ 68 سالہ جان ایڈورڈز نامی شخص نے خود کو گولی مارنے سے پہلے اپنے15  سالہ بیٹے اور13 سالہ بیٹی کو گولی ماری۔ نیو سائوتھ ویلز کے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر  بریٹ میکفاڈن نے بتایا کہ جان ایڈورڈ نے بظاہر اپنے پاس قانونی طور پر موجود اسلحہ سے خود کشی کی ۔ جان ایڈورڈ ز کا بچوں کی36 سالہ ماں سے علیحدگی کے بعد2سال سے بچوں کی حوالگی پر تنازعہ چل رہا تھا ۔

شیئر: