سام سنگ کمپنی کی جانب سے آپ کے کچن کو ماڈرن بنانے کے لیے فیملی ہب کے نام سے ریفریجریٹر متعارف کروایا ہے جس میں ساڑھے اکیس انچ کی بڑی اسکرین دیکھنے والوں کو ایسا تاثر دیتی ہے جیسے کورین کمپنی نے فرج کے دروازے میں کوئی اسمارٹ فون فکس ک دیا ہو . اس اسکرین کو ایکٹیو کرنے سے آپ ٹی وی ، مختلف ایپس اور ٖفوٹو وغیرہ دیکھ سکتے ہیں . ان کا سب سے دلچسپ فیچر یہ ہے کہ اس میں صرف ایک نہیں تین کیمرے فکس ہیں . ان کیمروں کی مدد سے آپ مارکیٹ میں کھڑے ہو کر اپنے فریج میں موجود اشیاء کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اس کےمطابق خریداری کر سکتے ہیں . ایک اور حیرت انگیز فیچر آپ کو فریج میں موجود اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ بتاتا ہے تاکہ آپ کی اشیاء استعمال خراب نہ ہو سکیں . اس سے قبل بھی اسمارٹ فریج متعارف کروائے جا چکے ہیں تاہم ٖفوڈ ریمائنڈر جیسے فیچرز اپنی طرز کے متعارف کروائے جانے والے انوکھے فیچرز ہیں .