Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نے مکہ میں الجزائری پر گولی چلادی

مکہ مکرمہ ... یہاں گشتی سیکیورٹی فورس نے الجزائری نوجوان پر حملہ کرنے والے سعودی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کی عمریں 21سے 22برس کے درمیان تھیں۔ دونو ںمیں جھگڑا ہوگیا تھا۔ سعودی نوجوان نے الجزائری پر گولی چلا کر اس کی ٹانگ زخمی کردی۔ الجزائری کو علاج کیلئے الششہ کے کنگ فیصل ا سپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ پولیس نے سعودی شہری سے پستول برآمد کرلیا اورپوچھ گچھ شروع کردی جلد ہی اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔
 

شیئر: