اسٹیل فیکٹریوں پر الیکٹرونک گیٹ نصب کرنے کی پابندی
ریاض..... محکمہ ماحولیات نے اسٹیل فیکٹریوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ معائنہ اور نگرانی کیلئے الیکٹرونک گیٹ قائم کریں۔ محکمہ ماحولیات نے یہ پابندی ان رپورٹوں کی بنیاد پر عائد کی ہے جن سے پتہ چلا تھا کہ فیکٹریوں کی بعض سرگرمیوں کے ماحولیات پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ محکمہ میں خطرناک فضلہ جات اور کیمیکل سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماجد ابو عشی نے کہاکہ فیکٹریوں کو تحفظ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے ضروری وسائل اختیار کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔