Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی: ن لیگ کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ

راول پنڈی:  مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے دوران راولپنڈی میں ریلی نکالنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی، دانیال تنویر، شکیل اعوان، راجا حنیف، شیخ ارسلان، مقبول احمد خان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔  انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں درج مقدمے میں ریلی نکالنے، سڑک بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کیپٹن صفدر کی گرفتاری ،چوہے بلی کا کھیل

شیئر: