Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحق ڈار کو واپس لانے کے لیے تمام ادارے کوشش کریں‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو پاکستان واپس لانے کے لیے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی۔ عطا الحق قاسمی کے بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرر کیس کی سماعت کے دوران اسحق ڈار پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے عطا الحق قاسمی کی تنخواہ کی منظوری کی سمری کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحق ڈار کو کیسے واپس لانا ہے؟ کیا عطا الحق قاسمی کو 15 لاکھ ماہانہ دینے کا جواز تھا۔ ہو سکتا ہے یہ معاملہ نیب کو بھجوا دیں، تقرر قانونی تھا یا غیر قانونی فیصلہ کریں گے ۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ دوسروں کی ذمے داریاں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، کرپشن سے بڑھ کر ملک کے لیے کوئی کینسر نہیں، سرکاری اسپتالوں کی ادویات جعلی نکلتی ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھا کہ اسحق ڈار کی واپسی کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے ۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اسحق ڈار کی واپسی کے لیے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -لاہور میں دفعہ 144 نافذ‘ سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے

شیئر: