Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ

اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے بعد انہوں نے وزارت داخلہ سے سیکورٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے درخواست میں کہا ہے کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں کافی عرصے سے مل رہی ہیں اور پشاور حملے کے بعد ان دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سول آرمڈ فورسز کے ونگ میں گزشتہ روز جمع کرائی گئی درخواست میں سیکورٹی کے لیے ایف سی اور پولیس کے دستے طلب کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر خود درخواست لے کر وزارت داخلہ پہنچے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ چیف الیکشن کمشنرکی درخواست کو سیکورٹی کمیٹی کے سامنے غو کے لیے رکھے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے نیب کی نئی حکمت عملی ؟

شیئر: