Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی فیصلے کے بغیر ”سجل تجاری“معطل نہیں کی جاسکتی، وزارت انصاف

 جدہ..... وزارت انصاف نے خبردار کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بغیر وزارت تجارت کسی بھی سرمایہ کار کی سجل تجارتی معطل نہیں کرسکتی۔ وزارت انصا ف نے عکاظ اخبار کو اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ سجل تجاری معطل کرنے سے متعلق عدالتوں میں پیش کی جانے والی درخواستوں اور مقدمات کے تناظر میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ساتھ یہ معاملہ طے پا گیا ہے کہ آئندہ سجل تجاری اس وقت تک معطل نہیں کی جائے گی تاوقتیکہ عدالت سے اس کا فیصلہ صادر نہ ہوجائے۔ اسی طرح سجل تجاری کی میعاد ختم ہوجانے پر عدم توسیع کا فیصلہ بھی عدالت سے ہی لینا ہوگا۔ وزارت تجارت نے وزارت انصاف کو ایک تجویز بھیجی تھی جس میں لائحہ عمل میں ایک شق کے اضافے کا جائزہ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ وزارت انصاف نے " التزام " پروگرام میں شمولیت نہ کرنے پر 3 سرکاری اداروں کو تاکید کی کہ وہ اب اس حوالے سے مزید تاخیر نہ کریں۔ اس پروگرام کے بموجب تجارتی اداروں اور قوانین و ضوابط کے حوالے سے عملدرآمد کی بابت آن لائن حقیقت حال دریافت کی جاسکتی ہے۔ وزارت انصاف نے توجہ دلائی ہے کہ اگر متعلقہ اداروں نے مذکورہ پروگرام میں شمولیت کے حوالے سے مزید آنا کانی کی تو انہیں مطلوبہ خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔ 
 

شیئر: