الولید بن طلال اور محمد بن سلمان ایک ساتھ
ریاض۔۔۔۔شہزادہ ولید بن طلال نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر نظر آرہے ہیں۔ دونوں نے اس موقع پر مملکت کے اقتصادی امور ، نجی شعبے کے مستقبل اور سعودی وژن 2030کو کامیاب بنانے میں نجی ادارے کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ولید بن طلال نے واضح کیا کہ سعودی ہولڈنگ کمپنی ایک سے زیادہ شعبوں میں سعودی وژن 2030کو سہارا دینے والی سب سے بڑی کمپنی ہوگی۔ولید بن طلال نے ٹویٹر پر عربی اور انگریزی زبانوں میں تحریر کیا کہ انہوں نے اپنے برادر ولیعہد سے ملاقات کا اعزاز حاصل کرکے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے ضامن امور پر تبادلہ خیال کیا۔