Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریہرسل کے دوران طالبہ دوسری منزل سے نیچے ڈھکیلنے پر موت

نئی دہلی۔۔۔۔تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور میں دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب جمعہ کو ایک کالج میں نیشنل ڈیساسٹر مینجمنٹ کی جانب سے کرائے جانے والے ریہرسل کے دوران ایک طالبہ کی موت ہوگئی۔ کوئمبٹور ضلع کے الندورائی گاؤں کی رہنے والے لوگیشوری کلائی ماگل کالج آف آرٹس اینڈ سائنس سے  بیچلر آف بزنس (بی بی اے ) کی سال دوم کی طالبہ تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم کالج میںہنگامی حالات سے نمٹنے کی ریہرسل کرررہی  ۔ اس دوران این ڈی ایم اے کے ایک اہلکار نے کسی بھی لڑکے یا لڑکی سے دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کیلئے کہا تو لوگیشوری تیار ہوگئی۔وڈیومیں صاف نظر آرہا ہے کہ ٹرینر نے اسے دھکا دیا جس کے بعد وہ بے اختیار ہوکر نیچے جاگری جبکہ ریہرسل ٹیم نے نیچے حفاظتی جال لگا رکھا تھا۔لیکن نیچے گرتے ہی اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
 

شیئر: