بنارس میں مودی نے پروٹوکول توڑ کر شہر کا دورہ کیا
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
وارانسی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس میں ہفتے کو رات گئے پیدل دورے پر نکل پڑے۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔وزیر اعظم نے پروٹوکول توڑ کر اچانک شہر کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا اور سڑک پر نکل گئے جہاں موجود لوگوں نے ہر ہر مودی کے نعروں سے استقبال کیا۔ڈی ایل ڈبلیو ریسٹ ہاؤس میں قیام کے بعد اچانک اپنے حفاظتی انتظامات اور ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ قافلے کی شکل میں وزیر اعظم سندر پور، بھکاری پورتراہا، نیوادا، ہوتے ہوئے بنارس ہندو یونیورسٹی ہوتے ہوئے وشوناتھ مندر پہنچے ۔ ایشیا کا سب سے بڑا وشوناتھ مندرمانا جانے والا پہلا مقام ہے جہاں پہلی بار کوئی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ حاضر ہوئے۔ بعد ازاں میداگن ہوتے ہوئے ڈیریکا پہنچے۔