Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا جج تعینات

گوہاٹی۔۔۔۔۔سواتی برووا آسام کی پہلی 26سالہ خواجہ سرا جج بن گئی ہیںجنہوں نے سول کورٹ میں کیس کی ثالثی کرنے کیلئے عہدہ سنبھال لیا ہے۔برووا آسام کے شہر پانڈو میں پیدا ہوئیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جج کے عہدے پر میری تعیناتی معاشرے کیلئے مثبت پیغام ہے اور اس طرح کے حوصلہ افزا اقدامات سے معاشرے میں خواجہ سراؤں کے حوالے سے عوام کے خیالات و نظریات میں تبدیلی پیدا ہوگی۔واضح ہو کہ مغربی بنگال ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں جولائی 2017ء میں خواجہ سرا جیوتی منڈل کو جج کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔اس کے بعد فروری 2018ء میں ودیا کامبلے مہاراشٹرکے ضلع ناگپور میں واقع سول کورٹ میں بطور جج تعینات ہوئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -زہر کا گھونٹ پی رہا ہوں،2گھنٹے میں استعفیٰ دے سکتا ہوں، کمار سوامی

شیئر: