الاحساء میں صفائی کارکنان کے نئے اوقات کار
الاحساء.... الاحسا ء میونسپلٹی نے سڑکوں، چوراہوں اور محلوں کے اندر صفائی کارکنان کے اوقات کار متعین کردیئے۔ صبح اور شام ڈیوٹی کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ وزارت بلدیات و دیہی امو رنے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ صفائی کارکنان کی پہلی ٹیم صبح 2بجے سے 9 بجے تک کام کریگی جبکہ دوسری ٹیم سہ پہر 4بجے سے رات 12بجے تک ڈیوٹی دے گی۔ نئے اوقات کار موسم گرما کے پیش نظر مقرر کئے گئے ہیں۔