ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید کم
کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر آج 127 روپے 30 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر5 روپے 75 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 30 پیسے تک ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے 72 پیسے ہوگئی۔