مسفر الحارثی نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی خاندان کو بحفاظت باہر نکالا
جدہ ( ارسلان ہاشمی) پاکستانی خاندان کو بچانے پر سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے شہری دفاع کے کارکن مسفر عواض الحارثی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے مثالی کارنامہ قرار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے جدہ کے علاقے المشرفہ کی ایک عمارت کے فلیٹ میں جہاں پاکستانی خاندان مقیم تھا آگ لگ گئی تھی ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچے جنہو ںنے آگ پر قابو پایا ۔ آگ کے سبب عمارت میں کثیف دھواں بھر گیا تھا جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ شہری دفاع کے اہلکار مسفر عواض الحارثی نے مثالی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی خاندان کو بحفاظت باہر نکالا ۔ سفیر پاکستان نے مثالی بہادری پر اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شہری دفاع کے کارکن مسفر الحارثی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اپنی اور ہم وطنوں کی جانب سے بہادرانہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسفر کے اس بہادرانہ اقدام پر اسکے شکرگزار ہیں جس کی مثالی بہادری نے بے حد متاثر کیا۔
Retweeted راسخ الكشميري (@Raasikh):
محترم عالی مقام ہاشم بن صدیق صاحب! سعودی فائیربرگیڈ کے نوجوان مسفر الحارثی نے جدہ میں جان کی بازی لگاتے ہوے ایک پاکستانی فیملی کی جان بچائی، وہ پاکستان کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔ @AmbKhanHasham @PakCG_jeddah https://t.co/ulSw18xoDd— سلمان الغوث. (@slman545) ١٦ يوليو ٢٠١٨