ریاض۔۔۔۔سمعی و بصری ابلاغ کی سعودی اتھارٹی نے 47وڈیوگیمز پر پابندی عائد کردی۔ یہ گیمزمقررہ قواعد و ضوابط کے منافی ہیں۔ ان میں سعودی کھلاڑیوںک ے حلقے میں بڑے پیمانے پر رائج مشہور وڈیوگیمز بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ اگر کوئی ایک گیم مختلف زمروں میں آرہا ہو مثال کے طور پر ان میں کوئی سعودی گیمز کے طور پر رجسٹرڈ ہو اور دوسرا سعودی گیمز کے طور پر درج ہوا تو ایسی حالت میں یورپی زمرے میں آنے والا کھیل غیر قانونی ہوگا۔