Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی ساکھ بچانے میں مصروف

 
کراچی:  رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت کا دعویٰ کرنے والی پارٹی نے رواں برس کے عام انتخابات کے دوران سندھ میں اپنی خراب ساکھ بچانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد بظاہر یہ دکھائی دے رہا ہے کہ پارٹی کی انتخابی مہم خاص طور پر سندھ ہی تک محدود ہے اور رہنماؤں کی توجہ بھی سندھ کے علاقوں پر ہے۔
آصف علی زرداری نے پنجاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے لیے انتخابی میدان کھلا چھوڑ کر صوبے میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن واضح کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کے علاوہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اندرون پنجاب میں کہیں بھی قابل ذکر جلسہ یا انتخابی ریلی نہیں نکالی۔
 

شیئر: