حوثی نے پوٹین سے ثالثی کی درخواست کردی
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
ریاض ... مغربی ساحل کے تمام علاقوں سے حوثیوں کے اخراج پران کے رہنما نے روسی صدر پوٹین سے ثالثی کی درخواست کردی۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی پے درپے جگہ جگہ شکست سے دلبرداشتہ ہونے لگے ہیں اور اب وہ اپنے اقتدار کا دورانیہ طویل کرنے کیلئے روسی صدر پوٹین سے خط و کتابت کے راستے پر گامزن ہوگئے ہیں۔