جدہ.... مقامی حکام نے ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر اتوار کو جدہ میں ایک پاکستانی کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ پاکستانی شہری سفیر احمد شبیر احمد نے ہیروئن اسمگل کی تھی۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے مقامی عدالت نے موت کی سزا سنا دی تھی۔