سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹلوں پر چھاپے
ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز نے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون و اشتراک سے ہوٹلوں و فرنشڈ اپارٹمنٹس پر 19638چھاپے مارے۔ سعودیوں کے لئے مخصوص ملازمتوں پر غیر ملکیوں کی تقرری کے واقعات کی چھان بین کی۔ 17068ادارے قانون کے پابند جبکہ 2570ادارے قانون مخالف پائے گئے۔ 2705خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں سعودائزیشن کی 2438خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ دیگر خلاف ورزیوں کی تعداد 267تھی۔