Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی مہاجرین وطن واپس آجائیں، روسی مندوب

ماسکو ۔۔۔ روسی مندوب برائے شام الیگزینڈر لاورینتیف نے شامی مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ وطن واپس آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت وطن لوٹنے والے شامی باشندوں کی زیادہ مالی مدد نہیں کر سکتی، اس لیے بین الاقوامی ڈونرز دمشق حکومت کی مدد کریں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ابھی شام کے حالات ایسے نہیں کہ شامی مہاجرین کو وطن واپس لوٹنے کا کہا جا سکے۔ گزشتہ سات برس سے جاری اس مسلح تنازعے میں ہلاک شدگان کی تعداد کئی لاکھ ہے، جبکہ کئی ملین افراد بے گھر ہیں۔

شیئر: