Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: موبائل اور حفاظتی بیلٹ خلاف ورزیوں کا اندراج شروع

مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ ٹریفک اہلکاروں نے حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کی خلاف ورزیاں آدھی رات کے بعد خود کار نظام سے مربوط کرکے پکڑناشروع کردیں۔ محکمہ ٹریفک نے 5روز قبل اعلان کیا تھا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور حفاظتی بیلٹ نہ با ندھنے کی خلاف ورزیاں خو د کار نظام کے تحت ریکارڈ کی جائیں گی۔ محکمہ نے ریاض، جدہ اور دمام میں کئی ماہ پہلے یہ طریقہ کار موثر کردیا تھا۔ آئندہ مملکت کے تما م علاقو ںمیں اسے موثر کیا جائیگا۔
 

شیئر: