جازان.... مقامی حکام نے ہتھیار کے بل پربچے کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کے ارتکاب کا الزام ثابت ہوجانے پر ایتھوپیا کے شہری کو منگل کو جیزان میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ایتھوپیا کے شہری سلیمان ردا نے ایک لڑکے کو ہتھیار کے زور پر اغوا کیا۔ گھروالوں سے رہائی کیلئے تاوان طلب کیا۔ اسکی ہلاکت کا باعث بنا اور حشیش کے دھندے میں بھی ملوث پایا گیا۔ عدالت نے تمام الزامات ثابت ہوجانے پر اسے” حد حرابہ“ کی سزا دینے کا حکم جاری کردیا۔ اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزا کی توثیق کردی تھی جسے منگل کو جازان میں نافذ کردیا گیا۔