Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نے خاتون کی گاڑی جلادی

دمام ....گورنر یٹ مشرقی ریجن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کی صبح دمام میں مقامی خاتون کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والے کی شناخت کرلی گئی۔ اسے اسپتال سے رجوع کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا کی اس وڈیو پر سراغ رساں حرکت میں آگئے تھے جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص گھر کے سامنے کھڑی ہوئی گاڑی میں جان بوجھ کر آگ لگا رہا ہے۔ جائے وقوعہ سے واردات کرنے والے کے خلاف شواہد جمع کرکے اس کی نشاندہی کی گئی۔ مقامی شہری ہے۔ جھلس جانے پر وہ ایک اسپتال میں زیر علاج تھا۔ وہیں اس کی گرفتاری کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 
 
 
 
 

شیئر: