کراچی میں بلاول سمیت کئی رہنماوں کی ضمانت ضبط
کراچی ...عام انتخابات 2018میں کراچی سے کئی بڑے سیاست دانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ضمانت بھی ضبط کروابیٹھے۔ مجموعی طور پر کراچی سے 319 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی،ان میں بلاول بھٹوزرداری،فاروق ستار ،مصطفی کمال ، شاہی سید، مفتاح اسماعیل ،شہلا رضا اور آفاق احمد شامل ہیں۔کراچی میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی کوئی جماعت ایسی نہیں جس کے ارکان کی ضمانت ضبط نہ ہوئی ہو ۔3جماعتوں کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ۔ان میں پی ایس پی ، اے این پی اور ایم ایم اے شامل ہیں۔ جن امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی ،ان میں علی رضا عابدی ، معراج الہدی صدیقی ، سلیم ضیائ،روف صدیقی ، فوزیہ قصوری ،گلوکار جواد احمد ، ثروت اعجاز قادری ، ڈاکٹر صغیر احمد شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ضمانت ضبط کرانے والوں میں اپنا اولین الیکشن لڑنے والے بلاول بھٹوزرداری شامل ہیں ،ان کی لیاری کے حلقہ این 246 سے ضمانت ضبط ہوئی ہے۔ایم کیو ایم پر بھی وار الٹا پڑگیا پہلی مرتبہ16امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔ڈاکٹر فاروق ستار دونوں حلقوں سے ضمانت نہیں بچاسکے ۔عمران خان کیخلاف الیکشن لڑنے والے علی رضا عابدی بھی ضمانت ضبط کرابیٹھے۔بلاول بھٹوزرداری سمیت پیپلز پارٹی کے 17 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔کراچی سے صرف 27 امیدوار ضمانت بچاسکے۔ان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف شامل ہیں ۔ضمانت بچانے کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کا ایک چوتھائی حاصل کرنا ضروری ہے،قومی اسمبلی کےلئے امیدوار کو 30ہزار روپے بطور زر ضمانت جمع کرانا ہوتے ہیں ایک چوتھائی ووٹ لینے والوں کو واپس کردی جاتی ہے ۔