Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلی کاپٹر کیس،عمران خان کی نیب میں طلبی

پشاور...نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک پہلے ہی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے 2 فروری کو خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹروںکو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید وزیر داخلہ بنے تو کون کون جیل جائے گا؟

شیئر: