بہاءالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اقدام خودکشی؟
ملتان... بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے مبینہ طور خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین یونیورسٹی کے احاطہ میں موجود رہائش میں بے ہوش پائے گئے انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے گھریلو مسائل اور یونیورسٹی میں اساتذہ کی سیاست سے تنگ آ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اس وقت نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یونیورسٹی میں اساتذہ نے طاقتور گروپ تشکیل دے رکھا تھا جو دھونس دھمکیوں سے غیر قانونی اور ناجائز کام کراتا رہا۔