بالی وڈ کے اداکارسلمان خان کے بہنوئی آیوش شرماکی پہلی فلم ' لوراتری' کاٹریلر جاری کردیاگیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق لوراتری کا پہلا ٹریلر لانچ کردیاگیا ۔فلم میں آیوش شرما وارینہ حسین کے ساتھ پہلی بار بطور اداکار سامنے آئے ہیں۔ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ' لوراتری' روایتی تہوارپر مبنی ہے۔ گجراتی لڑکے کے روپ میں آیوش اور وارینہ کی نئی فلم 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔