پٹنہ اسٹیشن پر باتھ روم کی دیوار منہدم، مسافر ہلاک
پٹنہ۔۔۔۔۔پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر قائم ویٹنگ روم کے باتھ روم میں باتھ روم کی اصلاح و مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک دیوار منہدم ہونے سے ایک شخص ملبے تلے دب گیا۔ضلع حاجی پور کے رہنے والے وشنو سنگھ کو فوراً سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ مرنیوالے مسافر کے پاس ہاوڑہ جن شتابدی ٹرین کا ٹکٹ موجود تھا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مسافرکے اہل خانہ پٹنہ ریلوے اسٹیشن پہنچے ۔ انہوں نے اسٹیشن انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام عائد کیا۔ ریلوے کی لاپروائی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں سے اس قسم کی لاپروائیوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔واضح ہو کہ پٹنہ ریلوے جنکشن 1855ء میں قائم ہوا ۔یہ 10پلیٹ فارم اور 15ٹریک سے آراستہ اسٹیشن ہے 5رویہ لائن میں دہلی،ہاوڑہ مین لائن، آسنسول پٹنہ جنکشن ، پٹنہ مغل سرائے سیکشن ، پٹنہ گیا لائن اور پٹنہ سہارنپور ،حاجی پور سیکشن ، پٹنہ مشرق وسطی ریلوے کے ذریعے دانا پور ڈویژن کیلئے ٹرینوں کی آمدورفت جاری رہتی۔