دیپیکا اور سلمان کی فلمی جوڑی
بالی وڈ کے دو مشہور ترین اداکار اب ایکساتھ بڑے پردے پر دکھائی دیں گے۔ حال ہی میں دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کی فلمی جوڑی بننے کی خبر سامنے آئی ہے۔ سلمان خان اور دیپیکا کو ایک نئی فلم میں کاسٹ کیاگیاہے ۔ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں دونوں اداکار پہلی بار ساتھ کام کریں گے۔ یہ فلم اگلے دو برسوں میں ریلیز ہوگی۔